Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188268
Published : 8/7/2017 18:45

بیداری اسلامی:

ایران دینی فریضہ سمجھ کر فلسطین کی حمایت کرتا ہے:رہبر انقلاب

جمہوری اسلامی ایران اس مسئلہ میں بھی سب سے پہلا حامی رہا ہے،جس نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کیا وہ جو فریضہ انجام دے سکتا تھا اس نے انجام دیا اور مجھے امید ہے کہ اس کا بہت بڑا نتیجہ بھی سامنے آئے گا،ہم اس کی علامتیں بھی مشاہدہ کررہے ہیں،رفتہ رفتہ اسلامی حکومتیں بعض حقائق کو قریب سے محسوس کررہی ہیں بعض اصل قضیہ سے نزدیک ہورہی ہیں اور امت اسلامیہ کا جو فریضہ ہوسکتا ہے وہ اس سے قریب بھی ہورہی ہیں۔


ولایت پورٹل:ہماری قوم نے فلسطین کے مسئلہ کو ہر رخ سے درک کیا ہے،دنیائے اسلام پرجو ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ہمیں اس کا بھی احساس ہے اور اس سلسلہ میں جو ہمارا فریضہ ہے ہمیں وہ بھی معلوم ہے۔
جمہوری اسلامی ایران اس مسئلہ میں بھی سب سے پہلا حامی رہا ہے،جس نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کیا وہ جو فریضہ انجام دے سکتا تھا اس نے انجام دیا اور مجھے امید ہے کہ اس کا بہت بڑا نتیجہ بھی سامنے آئے گا،ہم اس کی علامتیں بھی مشاہدہ کررہے ہیں،رفتہ رفتہ اسلامی حکومتیں بعض حقائق کو قریب سے محسوس کررہی ہیں بعض اصل قضیہ سے نزدیک ہورہی ہیں اور امت اسلامیہ کا جو فریضہ ہوسکتا ہے وہ اس سے قریب بھی ہورہی ہیں۔
آج کے اس بڑے مسئلہ سے غافل رہنا ممکن نہیں ہے اس لئے مجھے امید ہے کہ خدا تمام اسلامی ممالک کے ذمہ دار حضرات کے اندر اسے محسوس کرنے کا جذبہ بیدار کرے گا،وہ ہم سب کو مدد، توفیق اور ہدایت عطا کرے گا،دنیائے اسلام کی مشکل یعنی فلسطینی عوام کی مشکل کو وہ اپنی قدرت بالغہ اورعزت و قوت کے ذریعہ حل فرمائے گا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15