Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188280
Published : 9/7/2017 17:7

عیاشیوں میں اڑائی دولت کو حاجیوں سے لے گی آل سعود

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حج سے متعلق سب کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس وزارت کی طرف سے حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات میں سے تیس فیصد اپنے ذمہ لیں۔


ولایت پورٹل:سعودی عرب کے اخبار عکاظ نے  اس ملک کی وزارت حج وعمرہ کے حوالہ سے لکھا ہے حاجیوں کے سلسلہ میں کام کرنے والی سعودی کمپنیاں اس وزارت کی طرف سے حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات میں سے تیس فیصد اپنے ذمہ لیں اور اس سلسلہ میں بینک سے ضمانتی ڈرافٹ جمع کروائیں جس کی مدت ایک سال تک ہونا چاہیے اور یہ ذی القعدہ کے مہینے سے شروع ہوجائے گی جس کی وجہ سے ہر حاجی کوچار سو سعودی ریال مزید ادا کرنا ہوں گے یادرہے کہ وزارت حج نے یہ حکم ایسے وقت میں دیا ہے جب کہ  کمپنیوں نے رمضان المبارک سے پہلے سے حاجیوں کا اندراج کر رکھا اور اس سلسلہ میں ابھی تک اکثر کام انجام پاچکے ہیں  لہذ انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  نیز اس سے قبل وزارت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ  اس سال داخلی یا باہر سے آنے والے حاجیوں پر لگائے جانے والے ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
فانوس





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23