Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188285
Published : 9/7/2017 18:19

امام صادق(ع) کے وسیع علوم

شیخ ابو زہرہ کا کہنا ہے :(امام صادق (ع)اپنے زمانہ کی فکری طاقت تھے ،آپ نے صرف اسلامی دروس ،علوم قرآن ، سنت اور عقیدہ پر ہی اکتفاء نہیں کی بلکہ آپ نے کائنات اور اس کے رموز و اسرار کا بھی درس دیا ،اپنی عقل کو آسمانوں، آفتاب ،چاند اور ستاروں کے مدار رمحیط کردیا


ولایت پورٹل:حضرت امام  جعفر صادق علیہ السلام اپنے دور میں علوم و معارف کی وسعت کے اعتبار سے یکتا شخصیت کے مالک تھے ،آپ اپنی عطا و بخشش اور عبقریات میں نابغہ تھے۔
شیخ ابو زہرہ کا کہنا ہے :(امام صادق (ع)اپنے زمانہ کی فکری طاقت تھے ،آپ نے صرف اسلامی دروس ،علوم قرآن ، سنت اور عقیدہ پر ہی اکتفاء نہیں کی بلکہ آپ نے کائنات اور اس کے رموز و اسرار کا بھی درس دیا ،اپنی عقل کو آسمانوں، آفتاب ،چاند اور ستاروں کے مدار (جس چیز پر یہ گھوم رہی ہیں )پرمحیط کردیا ،اسی طرح آپ نے علم النفس کی تعلیم پر بھی بڑی توجہ دی اور جب فلسفہ کی تاریخ میں یہ کہا جاتا ہے کہ سقراط نے انسانوں کے لئے آسمان سے فلسفہ نازل کیا تو امام صادق(ع)نے آسمان ،زمین ،انسان اور دین و شرائع کا درس دیا ہے۔حضرت امام  جعفر صادق(ع) اسی طرح عالم اسلام میں ہمیشہ کی ترقی کے لئے اپنے علوم کی سخاوت کے چشمے جاری کرتے رہے، آپ نے اسلامی ثقافت میں جو ایجادات کی ہیں ان میں نہ آپ کے علوم کی کوئی حد ہے اور نہ ہی آپ کے معارف کی کوئی انتہا ہے ،آپ نے دنیائے اسلام ہی کی نہیں بلکہ علمی حیات کی بوسیدگی کو بھی دور کیا،آپ نے پوری دنیا کو فیض پہنچایا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20