Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188296
Published : 10/7/2017 15:50

دہشتگردوں سے سعودی عرب کے قرہبی تعلقات ہیں: ہنری جیکسن سوسائٹی

برطانیہ اور جرمنی کے اداروں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے وہابیوں اور دہشت گردوں کا آپس میں گہرے روابط ہیں اور تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق وہابی، سعودی اور دیوبندی افکار سے ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق برطانوی تحقیقاتی ادارے ہنری جیکسن سوسائٹی نے دو ہفتہ قبل اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خطے اور علاقائی سطح پر دہشت گردی کے فروغ میں سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے سعودی عرب دنیا بھر میں وہابی عقائد کو پھیلانے کے سلسلے میں دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے،اب جرمنی کے شہر فرانکفرٹ کےایک اسلامی تحقیقاتی مرکز نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی عقائد کے تمام وہابیوں کا دہشت گردوں سے قریبی روابط ہیں،اور دنیا بھر کے وہابی اسلام کی آڑ میں دہشت گردوں کو مالی تعاون اور افرادی قوت فراہم کررہے ہیں،جرمنی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہابیت کے فورغ میں سعودی عرب کروڑوں ڈالر صرف کررہا ہے اور دہشت گردوں کو شام، عراق لیبیا  اور افغانستان میں ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے،ادھر برطانوی ادارے ہنری جیکسن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب وہابیت کے پھیلانے کے لئے سر توڑ کوشش کررہا ہے اور دنیا بھر کے وہابی مراکز کو سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر امداد فراہم کی جاتی ہے جبکہ وہابیوں کا دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطہ ہے اور سعودی عرب نے اب اپنے دامن کو بچانے کے لئے دہشت گرد کا پورا نزلہ قطر پر گرا دیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20