Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188300
Published : 10/7/2017 17:9

امام جعفر صادق(ع) کے حکیمانہ اقوال(1)

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:نماز کو ہلکا سمجھنے والے کو ہماری شفاعت نصیب نہیں ہوگی۔

ولایت پورٹل:قارئین کرام! ہم اپنی گذشتہ روایت کو باقی رکھتے ہوئے آج پھر حضرت امام صادق(ع) کی شہادت کے غمناک موقع پر آپ کی خدمت میں ایک بار پھر معصومین(ع) کی لسان وحی آفرین سے نکلے ہوئے کلمات لیکر حاضر ہوئے ہیں اس امید کے ساتھ کہ ہم ان کو اپنا سر مشق زندگی بنا کر سعادت دارین کے مستحق قرار پائیں ،چنانچہ صادق آل محمد(ص)آسمان ولایت و امامت کے چھٹے آفتاب،احیاء کنندہ شریعت مصطفٰی،قرار گاہ عدالت مرتضیٰ ،وارث شجاعت حسین،حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے  ارشاد فرمایا:
۱۔لَا یَنَالُ شَفَاعَتَنَا مَنِ اسْتَخَفَّ بِالصَّلَوٰۃِ۔(فروغ کافی،ج۳،ص:۲۷۰)
ترجمہ:نماز کو ہلکا سمجھنے والے کو ہماری شفاعت نصیب نہیں ہوگی۔
۲۔اَلْکَادُّ عَلٰی عَیَالِهٖ کَالْمُجَاھِدِ فِی سَبِیْلِ اللّٰهِ۔(وسائل الشیعہ،ج۱۲،ص:۲۳)
ترجمہ:اپنے بال بچوں کے لئے کسب معاش کرنے والا راہ خدا میں جہاد کرنے والے کی مانند ہے۔
۳۔بَرُّوا آبَائَکُمْ یَبَرَّکُمْ اَبْنَاؤُکُمْ۔(بحارالانوار،ج۷۸،ص:۲۴۲)
ترجمہ:تم اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرو تمہاری اولاد تمہارے ساتھ نیکی کرے گی۔
۴۔اَحَبُّ اِخْوَانِی اِلَیَّ مَن اَھْدیٰ اِلَیَّ عُیُوبی۔(تحف العقول،ص:۳۶۶)
ترجمہ:میرے نزدیک میرا سب سے زیادہ پکا دوست وہ ہے جو میرے عیب مجھے بتائے۔
۵۔اَلْمُؤمِنُ اَخُو الْمُومِن وَعَیْنُهُ وَ دَلِیْلُهُ لَا یَخُوْنُهُ وَلَا یَظْلِمُهُ وَلَا یَغُشُّهُ وَلَا یَعِدُہُ عِدَۃً فَیُخْلِفَهُ۔(اصول الکافی،ج۲،ص:۱۶۶)
ترجمہ:مؤمن مؤمن کا بھائی، اس کی آنکھ، اس کا رہبر ہے نہ اس کے ساتھ خیانت کرتا ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اس کے ساتھ ملاوٹ کرتا ہے نہ وعدہ خلافی کرتا ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11