Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188306
Published : 10/7/2017 18:27

رقّہ پر امریکی اتحاد کا حملہ، 32 عام شہری ہلاک،46 زخمی

امریکہ کی سربراہی میں داعش مخالف نام نہاد عالمی اتحاد نے شام کے شمالی شہر رقہ پر حملہ کر کے بتیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔


ولایت پورٹل: امریکہ کی سربراہی میں داعش مخالف نام نہاد عالمی اتحاد نے شام کے شمالی شہر رقہ پر حملہ کر کے بتیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے حملوں میں چھیالیس عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں،امریکی فوج نے ابھی حال ہی میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملوں کے آغاز سے اب تک کم سے کم چار سو چوراسی عراقی و شامی عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
امریکہ نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے بارہا شام و عراق میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
باراک اوباما کے دور صدارت میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد تشکیل پایا تھا،سرکاری رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے مغربی و عرب اتحادیوں نے ہی داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا ہے اور ان کی مالی و اسلحہ جاتی امداد  بھی کرتے ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11