Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188307
Published : 10/7/2017 18:35

امریکہ، شام میں دہشتگردانہ طریقہ ترک کرے:ایران

بہرام قاسمی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ، شام میں امریکی اقدامات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے جنگ بندی میں ابہام پایا جاتا ہے اور اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کئے تو، اس ملک میں جنگ بندی جاری نہیں رہ سکتی۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایرا ن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کئے تو، اس ملک میں جنگ بندی کا عمل دشوار ہوجائے گا۔
تہران میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوب مغربی شام میں جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ وہ مذاکرات میں انجام پانے والے اتفاق رائے اور عملدرآمد کی ضمانت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔
بہرام قاسمی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ، شام میں امریکی اقدامات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے جنگ بندی میں ابہام پایا جاتا ہے اور اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کئے تو، اس ملک میں جنگ بندی جاری نہیں رہ سکتی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ نیز جنگ بندی کے عمل کو تیز کیے جانے کا خواہاں ہے لیکن جنگ بندی کو کسی خاص علاقے تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔
امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے پر نظرثانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران واشنگٹن کے ہر اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر، اور امریکی حکومت اکیلے اس معاہدے پر نظرثانی نہیں کرسکتی۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18