Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188311
Published : 11/7/2017 15:37

منچر میں افکار شہید مطہری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ اپنے اختتام کو پہونچا

دین، ایمان اور اخلاق پر ہونے والے حملوں یعنی ثقافتی یلغار کو بیان کرتے ہوئے مولانا نے ان سے بچنے کے راستوں پر گفتگو کی اور اسلامی انداز میں زندگی گزارنے اور انتظار کے مفہوم اور طریقے کو بیان کرتے ہوئے اس دوروزہ ورکشاپ کو اس کے اختتام تک پہنچایا۔


ولایت پورٹل:امام زمانہ(عج) ایجوکیشنل اینڈ سوشل فاؤنڈیش اور کریمہ اہل بیت (ع) ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیراہتمام جامع مسجد منچر ڈسٹرک پونہ میں افکار شہید مطہری  کے عنوان سے ورکشاپ کی صورت میں دو روزہ دینی کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔
ان کلاسز میں منچر، جنر اور اورنگ آباد سے آئے ہوئے تقریبا ۶۰ سے  زیاده  جوانوں نے شرکت کی۔
ان کلاسز کے استاد مولانا فصاحت حسین صاحب نے پہلے دن جوانوں کو شہید مطہری کی زندگی اور ان کی کتابوں سے واقف کرایا اور ساتھ ہی تاریخ میں  علمائے کرام کے عظیم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اسی طرح مولانا نے شہید مطہری کی کتابوں میں موجود جوانوں کی خصوصیات اور ان میں پائے جانے والی لازمی صفات کو بھی بیان کیا۔
دو نشستوں میں اسلام کے تربیتی سسٹم پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا نے اسلامی عبادتوں کے زندگی میں اثر کو بیان کیا۔
دوسرے دن قرآن مجید کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے ان اصولوں کو بیان کیا جن کو نظر میں رکھ کر قرآن مجید کو سمجھا جاسکتا ہے،اور اس کے بعد انسان کامل کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و کمالات اور ان سے محبت و مودت کی ضرورت کو بیان کیا۔
دین، ایمان اور اخلاق پر ہونے والے حملوں یعنی ثقافتی یلغار کو بیان کرتے ہوئے مولانا نے ان سے بچنے کے راستوں پر گفتگو کی اور اسلامی انداز میں زندگی گزارنے اور انتظار کے مفہوم اور طریقے  کو بیان کرتے ہوئے اس دوروزہ ورکشاپ  کو اس کے اختتام تک پہنچایا۔
آخر میں مولانا فصاحت حسین صاحب نے  مولانا روشن علی جعفری صاحب، منچر کے مؤمنین اور دوسرے ذمہ دار افراد کا شکریہ ادا کیا، اسی طرح امام زمانہ(عج) ایجوکیشنل اینڈ سوشل فاؤنڈیشن کے صدر مولانا روشن علی صاحب نے کلاس میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بارگار پروردگار میں دعا کے ساتھ اس ورکشاپ کے اختتام کا اعلان کیا۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14