Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188317
Published : 11/7/2017 16:18

حکومت امام زمانہ(عج) کی وسعت

امام محمد باقر علیہ السلام بھی اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں اس بارے میں ارشاد فرماتے ہیں: حضرت قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہم میں سے ہیں اورآنحضرت علیہ السلام کی حکومت زمین کے مشرق اورمغرب پر سایہ فگن ہوگی۔


ولایت پورٹل:حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اپنےظہورکے بعد پوری دنیا پرحکومت قائم کریں گے اور پوری دنیا پرحضرت حجت بن الحسن عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حکومت کےبارے میں متعدد روایات نقل ہوئی ہیں اور اس کا ایک الہی حتمی وعدے کےعنوان سےتعارف کروایا گیا ہے۔
جیسا کہ ختمی مرتبت رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ایک نورانی اور بابرکت حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں: مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف میری اولاد میں سے ہیں اوراللہ تعالیٰ ان کے ذریعے مشرق سے لےکرمغرب تک کی سرزمین کو فتح کرے گا۔(۱)
اسی طرح امام محمد باقر علیہ السلام بھی اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں اس بارے میں ارشاد فرماتے ہیں: حضرت قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہم میں سے ہیں اورآنحضرت علیہ السلام کی حکومت زمین کے مشرق اورمغرب پر سایہ فگن ہوگی۔(۲)
مآخذ:
۱۔ بحارالانوار، ج 52، ص 378
۲۔ کمال الدین، ج1، ص 331
نجم الدین مروجی طبسی کی کتاب( نشانہ ھایی از دولت موعود) سے اقتباس
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17