Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188336
Published : 12/7/2017 17:50

فلسطین عالم اسلام کی شہہ رگ

فلسطینی شہریوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین فاونڈیشن کے تحت کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔



ولایت پورٹل:احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مقررین کا مزید کہنا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کی شہہ رگ ہے اور امت مسلمہ فلسطین کی آزادی تک احتجاج جاری رکھے گی۔امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ فلسطین اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے خلاف ہے جس کا مقصد فلسطین اور قبلہ اول پر اسرائیلی تسلط قائم کرنا ہے۔ مقررین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معصوم فلسطینی شہریوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مقررین نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی بھی شدید مذمت کی ہے،واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرے سے فلسطین فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل صابر کربلائی، جے یو پی کے رہنماء عقیل انجم، ایم ڈبلیو ایم کے مبشر حسن، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محفوظ یار خان اور ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے شہزاد مظہر نے خطاب کیا ہے۔
Iuvm




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15