Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188341
Published : 13/7/2017 10:27

فلسطینیوں کے تئیں ایران کی بے پناہ حمایتوں کا شکریہ:حماس رہنما

فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما علی برکہ نے غزہ کی 51 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آئندہ جنگ غزہ سے باہر لڑی جائے گی تمام ممالک ایک جیسے نہیں ہیں سب ممالک میں ایران فلسطینیوں کا بہترین اور مخلص حامی ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما علی برکہ نے غزہ کی 51 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آئندہ جنگ غزہ سے باہر لڑی جائے گی تمام ممالک ایک جیسے نہیں ہیں سب ممالک میں ایران فلسطینیوں کا بہترین اور مخلص حامی ہے، علی برکہ نے کہا کہ غزہ کی 51 روزہ جنگ میں 2260 فلسطینی شہید اور 11 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے  جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل تھی،شہداء میں 500 بچے اور 250عورتیں شامل تھیں، علی برکہ نے کہا غزہ جنگ میں اسلامی مزاحمت نے حیفا اور تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا،حیفا غزہ سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ تل ابیب 80 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،اس نے کہا کہ غزہ جنگ میں غاصب صہیونیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا تھا اور 5 ملین صہیونی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔
حماس کے رہنما نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کے ساتھ مذاکرات در حقیقت سازشی مذاکرات ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
حماس رہنما نے کہا کہ ایران ایک اہم اسلامی ملک ہے جو فلسطینیوں اور مسئلہ فلسطین کا سب سے بہترین اور مخلص حامی ہے اور غزہ جنگ کے دوران ہم ایران کی بھر پور حمایت کے مشکور و ممنون ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14