Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188345
Published : 13/7/2017 15:11

آیت اللہ جوادی آملی کی زبانی ظہور کےعام اثرات

صراط مستقیم وہی راستہ ہےکہ اس کو طے کرنے والے انعام یافتہ ہیں اورہم بھی اللہ تعالیٰ سے اسی راستے کو طے کرنے کے خواہاں ہیں۔


ولایت پورٹل:قم کےایک مرجع تقلید اور مفسرقرآن کریم حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنی کتاب( امام مہدی علیہ السلام موعود موجود) میں حضرت بقیۃ اللہ علیہ السلام کے ظہور کےعام اثرات کے بارے میں لکھا ہے:
۱۔ انعام یافتہ افراد کی صراط کا احیاء:
سورہ مبارکہ حمد میں ایک دعا ہے اور ہم ہر روز چند مرتبہ اللہ تعالیٰ سےاس کی دعا کرتے ہیں:«اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ؛ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ»۔ صراط مستقیم وہی راستہ ہےکہ اس کو طے کرنے والے انعام یافتہ ہیں اورہم بھی اللہ تعالیٰ سے اسی راستے کو طے کرنے کے خواہاں ہیں۔
سورہ مبارکہ نساء نے انعام یافتہ افراد کے واضح ترین مصادیق کا اس طرح تعارف کروایا ہے: «وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقًا) اور جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کرے وہ انبیاء، صدیقین، شہداء اورصالحین کے ساتھ محشور ہوگا جن پراللہ نےانعام کیا ہے اور یہ لوگ کیا ہی اچھے رفیق ہیں۔
اب جب مشخص ہوگیا ہےکہ انعام یافتہ کونسے افراد ہیں تو صراط مستقیم کی حقیقت بھی واضح ہو جائےگی،انعام یافتہ افراد کے راستے کو طے کرنے کے کچھ لوازمات ہیں،لہذا ان کے ساتھ ملحق ہونے کے لیے ان لوازمات کا حصول بھی ضروری ہےکہ اس کا ایک لازمہ مجرموں کی حمایت نہ کرنا ہے۔
حضرت ولی عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف جب ظہورکریں گے تو ان تمام راستوں کا ا حیاء ہوگا تو اس عظیم نعمت کے سائےمیں یہ راستہ طےکرنے والے افراد مجرموں کی حمایت سےمحفوظ رہیں گے، کیونکہ اس نعمت کی وجہ سے وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ حق کےاحیاء کے لیے قیام کریں گے۔
۲۔ ظہور، تاریخ کا سب سے اہم نقطہ
بے شک حضرت ولی عصرعلیہ السلام کا ظہورنہ فقط  تاریخ کے درخشندہ دورکا آغاز ہوگا بلکہ تاریخ بشر کا سب سے اہم نقطہ ہے،جس طرح کہ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام نے امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کا اس طرح تعارف کروایا ہے:«یعطف الهوی علی الهدی، إذا عطفوا الهدی علی الهوی،و یعطف الرأی علی القرآن، إذا عطفوا القرآن علی الرأی»۔
شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13