Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188360
Published : 13/7/2017 17:48

چھ ہزار ارب ڈالر خرچ کر کے بھی امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ پایا:سپاہ قدس کے ڈپٹی کماندر

امریکہ نے ایران کے خلاف چھ ہزار ارب ڈالر خرچ کیے لیکن پھر بھی اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑپایا اس لیے کہ یہاں ایسے جیالے موجود ہیں جو بغیر کسی لالچ کے اپنے ملک کی خاطر جان قربان کرنے تیار ہیں۔


ولایت پورٹل:سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر سردار اسماعیل قاآنی نے آج  شہدائے  مدافع حرم کی یاد میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا:شہدا کی منزلت بہت بلند ہے اور میں اپنے آپ کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ ان کے بارے میں کچھ کہوں  اس لیے کہ وہ امام حسین  علیہ السلام کے نقش قدم پر چلے ہیں ،آج ان کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے،سردار قاآنی نے کہا:اسلامی انقلاب کی ابتدا سے لے کر آج تک دشمن  اور عالمی سامراج نے ہمارے خلاف کئی سازشیں رچی ہیں  اور ان میں امریکہ اور اسرائیل جیسی طاقتیں بھی شامل رہی ہیں اور آج بھی ہیں  چاہے وہ آٹھ سالہ جنگ ہو چاہے  یہاں سے ہزاروں کلو میٹر کی دوری پر آج کا آشوب، ہم ہر جگہ موجود ہیں،آج ہمارا دشمن ہزاروں کلو میٹر کے فاصلہ پر ہم سے لڑ رہا ہے  ، امریکہ نے اپنے غلامو ں کو حکم دیا ہے کہ ہمارے خلاف جنگ کریں  لیکن خدائی نظام کے سہارے اس کامنھ توڑ جواب دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے اور امریکہ کو کبھی  بھی اس کے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،سابقہ امریکی صدر نے عراق اور افغانستان میں چھ ہزارارب ڈالر خرچ کیے جس پر موجودہ صدر نے اس کو تنقید کانشانہ بھی بنایا لیکن ان ممالک میں بھی ہم نے اس کے خوابوں کو چکنا چور کر کے مٹی ملا دیا،اس نے عراق کے بعدشام پر اس لیے حملہ کیا کہ دونوں طرف سے ہم پر حملہ آور ہوسکے  لیکن  ولایت   کے تابع ہمارے جوانوں نے وہاں جاکر اس کو ناکوں چنے چبوا دیے اور ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا۔
فانوس



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20