Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188367
Published : 15/7/2017 12:9

جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر فرانس پر عزم ہے:فرانسیسی سفیر

تہران میں تعینات فرانس کے سفیر نے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکید کی ہے۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فرانس کے سفیر فرانسوا سینمو نے آج بروز ہفتہ جوہری معاہدے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری معاہدے کے تمام شعبوں میں نفاذ کے لئے اپنے وعدوں پر قائم ہے۔
فرانس کے سفیر نے اس پہلے کہا تھا کہ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں میں سے ایک فرانس ہے اور ہماری نئی حکومت اس معاہدے کے حوالے سے تمام وعدوں پر قائم رہے گی۔
فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک اچھا اقتصادی شراکت دار ہے اور ہم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 14 جولائی 2015 کو ایران اور 6 بڑی طاقتوں کے مابین طویل مذاکرات اور گفتگو کے بعد جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15