Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188405
Published : 16/7/2017 16:57

کیا عورت کی رائے ناقص ہے.................؟؟؟

اگر عورتیں صحیح تعلیم اور محکم تربیت کے زیر سایہ پرورش پائیں اور مردوں کی طرح فکر کریں اور مردوں کی طرح تعقل و تدبر رکھتی ہوں تو اس لحاظ سے عورتوں اور مردوں میں فرق نہیں رہے گا اور کبھی فرق دیکھا جاتا ہے تو یہ ایسے ہی ہے جیسے خود مردوں میں دیکھا جاتا ہے،مثلاً مستعد عورتیں حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں میں پہنچیں اور مردوں کی طرح علوم حاصل کریں اور مشترک دروس میں علم حاصل کریں تو پھر نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی رائے ناقص ہے۔


ولایت پورٹل:مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی دام ظلہ نے اس سوال کے جواب میں فرمایا:
سوال:کیا حضرت امام علی علیہ السلام کا یہ فرمان عورتوں کی عقلی کمزوری کے بارے میں نہیں کہ آپ (ع) نے فرمایا: عورتوں سے مشورہ کرنے سے پرہیز کرو کہ ان کی رائے ناقص ہے اور تصمیم و ارادہ کمزور ہے اور کیا کلی طور پر یہ مسئلہ تعلیم یافتہ اور ان پڑھ دونوں عورتوں کو شامل ہے؟
جواب:ایسی تعبیرات (ایک زمانہ میں) موضوع کے بیرونی غلبہ کے لحاظ سے ہیں،یعنی اس زمانہ میں یہ قابل قدر صنف (یعنی عورتیں) صحیح تعلیم و تربیت سے محروم تھیں،درحالانکہ اگر تعلیم و تربیت کے میدان میں انہیں تحصیل کرنے کے مناسب حالات فراہم ہوں اور اگر اس کے برعکس غلبہ نہ ہو تو کم از کم مردوں کا غلطہ نہیں ہوگا اور مذمت کی نوبت نہیں آئے گی۔
یعنی اگر عورتیں صحیح تعلیم اور محکم تربیت کے زیر سایہ پرورش پائیں اور مردوں کی طرح فکر کریں اور مردوں کی طرح تعقل و تدبر رکھتی ہوں تو اس لحاظ سے عورتوں اور مردوں میں فرق نہیں رہے گا اور کبھی فرق دیکھا جاتا ہے تو یہ ایسے ہی ہے جیسے خود مردوں میں دیکھا جاتا ہے،مثلاً مستعد عورتیں حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں میں پہنچیں اور مردوں کی طرح علوم حاصل کریں اور مشترک دروس میں علم حاصل کریں تو پھر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ روایات جو عورتوں کی مذمت اور ان سے مشورہ کرنے سے پرہیز کرنے میں وارد ہوئی ہیں اور وہ دلائل جو ان کے عقول کی نارسائی کے بارے میں ہم تک پہنچے ہیں، اطلاق رکھتے ہوں اور عالم و محقق عورتوں کے بارے میں کسی استثناء کو قبول نہ کرتے ہوں بلکہ قطعی طور پر ایسی عورتیں مستثنی ہوں گی اور عورتیں بھی اس بارے میں مردوں سے مختلف نہیں ہوں گی۔
(نصیحتیں ،ص،۱۶۹ ۔ ۱۷۰)



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14