Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188409
Published : 16/7/2017 17:39

بیداری اسلامی:

رہبر انقلاب کی نظر میں مسلمان مملکتوں کی کمزوری کا علاج

فضائی جنگ کے آلات حرب آج مغربی کارخانوں سے افسانوی قیمت کے عوض خرید کر ان ملکوں کے گوداموں میں جمع کئے گئے ہیں اور صہیونی خونخوار جنگی طیارے دھڑلّے کے ساتھ عربوں پر بمباری کرکے ان کے گھر ویران کرتے چلے جارہے ہیں پھر بھی ان عرب ملکوں میں سے آج کسی میں جرأت نہیں کہ وہ ان حملوں کوروک سکے۔

ولایت پورٹل:اسلامی ملکوں کا اختلاف اور مسلمانوں کی کمزوری ایک ایسی حقیقت ہے کہ جو نہ چھپ سکتی ہے اور نہ جس کا انکار ممکن ہے،آج عالم عرب میں اتنی صلاحیت وتوانائی نہیں کہ مقبوضہ سرزمینوں میں غاصب دشمن کے مد مقابل میدان جنگ میں ایک دن بھی استقامت دکھاسکے وہ صہیونی غاصب حکومت کی قربان گاہ پر بھینٹ چڑھ جانے والی لبنانی قوم کا دفاع بھی نہیں کرسکتا۔
فضائی جنگ کے آلات حرب آج مغربی کارخانوں سے افسانوی قیمت کے عوض خرید کر ان ملکوں کے گوداموں میں جمع کئے گئے ہیں اور صہیونی خونخوار جنگی طیارے دھڑلّے کے ساتھ عربوں پر بمباری کرکے ان کے گھر ویران کرتے چلے جارہے ہیں پھر بھی ان عرب ملکوں میں سے آج کسی میں جرأت نہیں کہ وہ ان حملوں کوروک سکے،ان تلخ حقائق کے علاوہ بہت سے ممالک میں استکباری طاقتوں کا سیاسی نفوذ ہے،ان کی ثقافت کو مسخ کرنے کی ایسی یلغار ہے جس کا کوئی دفاع موجود نہیں ہے،ساتھ ساتھ پاکیزہ وجدان اور عقل سالم کو چونکا دینے والے دوسرے مصائب بھی ہیں جو کعبہ کے ارد گرد متبرک مقامات اور سرزمین وحی پر موجود ممالک کو چونکا دینے کے لئے کافی ہیں،مسلمانان عالم حج کی روح و معنی میں موجود ذخیرہ سے ہمیشہ سے زیادہ استفادہ کرسکتے ہیں،حج اور دوسرے نجات کے حاصل شدہ شعائر اسلامی کے بارے میں ہماری یہی گذارش ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16