Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188420
Published : 17/7/2017 13:59

امریکہ ایک غیرذمہ دارملک ہے:جواد ظریف

انہوں نے چار امریکی سینیٹر کی جانب سے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام لگانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کی سات رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے کے نفاذ سے اب تک اپنے تمام وعدوں پر کامل عمل کیا مگر بد قسمتی سے امریکہ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہ سکا۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ اعلی سطحی سیاسی نشست کے موقع پرسی این این ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مغربی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر اپنے تمام وعدوں پر دیانتداری کے ساتھ عمل کیا ہے مگر امریکہ نے اپنے حصے کا کردار پوری طرح ادا نہیں کیا۔
اس موقع پر انہوں نے چار امریکی سینیٹر کی جانب سے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام لگانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کی سات رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے کے نفاذ سے اب تک اپنے تمام وعدوں  پر کامل عمل کیا مگر بد قسمتی سے امریکہ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہ سکا۔
محمد جواد ظریف نے ایران کی جانب سے شام کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام، افغانستان، عراق اور دوسرے علاقائی ممالک کے حوالے سے ہماری پالیسی ایک ہی ہے اور ہم دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مخالف ہیں اور جو بھی دہشتگردی کے خلاف ہیں ہم نے ان کی حمایت کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یمنی عوام کی حمایت اور یمن پر جارحیت کی مخالفت کرتے ہوئے فائربندی کے نفاذ، انسانی امداد، یمنی عوام کے درمیان مذاکرات کے انعقاد اور اس ملک کی قوم کی درخواست کے مطابق ایک حکومت کی تشکیل کی تجویز کو پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ کسی بھی مسئلے  کو فوج کے ذریعہ حل نہیں کیا جاسکتا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14