Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188422
Published : 17/7/2017 14:12

یمن جانے والا تیل بردار بحری جہاز سعودی فوج کے ہاتھوں اغوا

یمن کو جانے والا تیل بردار بحری جہاز، یمنی صوبے الحدیدہ کے بجلی گھر کے لیے ڈیزل لے کر آرہا تھا تاہم جارح سعودی فوجی، اسے اغوا کر کے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الفجیرہ لے گئے۔


ولایت پورٹل:یمن کو جانے والا تیل بردار بحری جہاز، یمنی صوبے الحدیدہ کے بجلی گھر کے لیے ڈیزل لے کر آرہا تھا تاہم جارح سعودی فوجی، اسے اغوا کر کے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الفجیرہ لے گئے۔
دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر صالح صماد نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن پر تسلط جمانے کے لیے اسے جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دنیا کو یمنی عوام کی آواز سننے کی کوشش کرنی چاہیے جو مذکورہ چار ملکوں کو جارح سمجھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے امریکہ اور برطانیہ کے ایما پر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے،سعودی جارحیت کے نتیجے میں بارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ اس غریب اسلامی ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بمباری کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔
ابلاغ




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20