Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188431
Published : 17/7/2017 16:11

موصل کی آزادی نے امریکہ کو ذلیل کر دیا:ایرانی چیف جسٹس

ایران کے چیف جسٹس نے داعش کی نابودی اور مزاحتی تحریک کی پیشرفت کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سے امریکہ کی سامراجیت اور منافقانہ رویہ واضح ہوجاتا ہے۔


ولایت پورٹل:آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی عہدہ داروں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا:شام میں مزاحمتی تحریک کو ملنے والی عظیم کامیابیوں کو مغربی ذرائع ابلاغ کم  کرکے دکھاتے ہیں  اور جان بوجھ کر مسائل سے چشم پوشی کرتے ہیں ،انھوں نے مزید کہا کہ موصل میں عظیم کام ہوا ہے  اس لیے کہ مغربی طاقتوں کی کوشش تھی کہ یہ ملک نیا نیا صدام کے چنگل سے آزاد ہوا ہے اس میں اسلام کی تصویر کو بگاڑ کر پیش کریں  لیکن لائق صد آفرین ہے مرجعیت اور عراقی حکومت جس نے اپنی حکمت علمی سے ان کی اس آرزؤ کو خاک میں ملا دیا اور سامراجی طاقتوں کو ذلیل ورسو اکر دیا اور جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزاحمتی تحریک مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائے اور باطل طاقتوں کا منافقانہ رویہ واضح ہوتا چلا جائے گا۔
فانوس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17