Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188595
Published : 25/7/2017 11:30

چینی فضائیہ نے امریکی جاسوسی طیارے کو بھاگنے پر کیا مجبور

چین کے شہر کنگ داو سے 80 ناٹیکل میل دور ہتھیاروں سے لیس چینی جہازوں نے امریکی جاسوسی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ولایت پورٹل:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر کنگ داو سے 80 ناٹیکل میل دور ہتھیاروں سے لیس چینی جہاز نے امریکی جاسوس طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا ہے۔
رائٹرز نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے2 جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوسی طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا،اس کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ (91 میٹر) کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔
چینی جنگی جہاز J-10 امریکہ کے جہاز EP-3 کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنا رخ تبدیل کرنے پر مجبور ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی اہلکاروں نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ انہیں ایسی اطلاعات پبلک کو فراہم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے SU-30 جہاز نے ایک امریکی جاسوسی طیارے کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا جو بین الاقوامی فضا میں تابکاری کے اثرات کا جائزہ لے رہا تھا۔

مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19