Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188610
Published : 25/7/2017 16:47

ترکی کی اسرائل کو دھمکی

ترکی کے صدر نے صہیونیوں کی جانب سےمسجد الاقصی پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی لابی کو خطرناک قرار دیا۔

ولایت پورٹل:قدس آنلائن کی رپورٹ کے مطابق ترکی  کے صدر رجب طیب اردغان نے آج پارلیمنٹ میں حکومتی عہدہ داروں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا:اسرائیل نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرکے اپنا بہت بڑا نقصان کیا ہےاور خطرناک راستہ پر چلنا شروع کیا ہے،انھوں نے مسجدمیں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی لگا کر ان کے صبر کے پیمانہ کر لبریز کرنے کی کوشش کی ہے، اردغان نے مزید کہا:ہم صہیونیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،مسلمان مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں اور صہیونی ان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کرتے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ ہمارا آدھا دل مکہ میں ہے آدھا مدینہ میں  جبکہ بیت المقدس ان دونوں کے اوپر کاپردہ ہے۔
قدس آنلائن





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22