Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188635
Published : 26/7/2017 15:20

سلطنت عثمانیہ کا زمانہ ختم ہوچکا :صہیونیوں کی ترکی کو دھمکی

صہیونی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیانیہ میں صدر ترکی کے بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ سایٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردغان  اس طرح کے بیانات دینے کے بجائے اپنے ملک کی مشکلات کو حل کرے،صہیونیوں کی طرف سے جاری ہونے والے بیانیہ میں مزید آیا ہے :سلطنت عثمانیہ کا زمانہ ختم ہوچکا ہے  ،بیت المقدس یہودیوں کی راجدھانی ہے اور رہے گی لیکن ترکی کو اپنی نابودی سے ڈرنا چاہیے یاد رہے کہ صدر ترکی نے کل اپنی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل کو اتنا ہی مانیں گے جتناوہ فلسطینیوں کو اہمیت دیں گےنیز اسرائیل دہشتگردی کے ساتھ مقابلہ کے بہانہ مسجد الاقصی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17