Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188638
Published : 26/7/2017 15:33

بیداری اسلامی:

رہبر انقلاب کی نظر میں اتحاد کا منشور

آئیے آج ہم سب مل کر اسلامی اتحاد کو عملی طور پر پیش کریں،تمام علمائے اسلام روشن فکر اور سیاسی ،مخلص اور اہم شخصیتیں منشور اتحاد بنائیں، تائید و تصدیق حاصل کریں پھر انہیں میدان عمل میں لانے کی کوشش کریں تاکہ کوئی مسلمان اتحاد کی باتیں کرنے والے گروہ کی تکفیر نہ کرسکے اور سب اس کی عملی تصویر بن جائیں۔


ولایت پورٹل:ہم اسلامی اتحاد کا بہت زیادہ دم بھرتے ہیں اور اپنی زبان پر اس کا نام بھی بہت جاری کرتے ہیں، اسلامی برادری کے خواہاں بھی ہیں،عمل کے میدان میں بھی دنیائے اسلام کے سرکردہ افراد کا ایک مجموعہ برادری کا واقعی احساس رکھتا ہے۔ ابھی اسی جلسہ میں اخوت اور برادری کی لہریں محسوس کی جاسکتی ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو اپنا جزء سمجھتے ہیں  اپنے درمیان فاصلوں کے قائل نہیں ہیں یہ ایک حقیقت ہے۔ لیکن سیاست اور حکومت کے میدان میں دنیا کے سامنے حقیقی معنی میں کلمۂ اتحاد کے نمائندہ اور نشان دہندہ نہیں ہیں دشمن، امت اسلامی کی سرزمین میں اختلافات کا بیج بوتے چلے جارہے ہیں۔
سیاسی بازی گروں کی متعصبانہ حرکتیں، اسلام کے آفاقی نظام کو نظرا نداز کردینا اور چھوٹے ظروف کا محدود ہونا ان تعصبات کے پھلنے پھولنے کا سبب بنتا جارہاہے۔
بعض دوستوں نے عراق کی طرف اشارہ کیاکہ دیکھئے آج عراق میں کیا ہورہا ہے۔ عراق اور دوسرے ملکوں میں شیعہ سنّی ایک دوسرے سے باہم دست و گریباں ہیں اور«قربۃً الی اللہ» دشمنی کررہے ہیں؟! ان باطل محرکات کو کس نے ان کے درمیان پھیلایا ہے؟ ان سب باتوں کا تعلق اسلام سے تو ہے نہیں!۔
منشور اتحاد
آئیے آج ہم سب مل کر اسلامی اتحاد کو عملی طور پر پیش کریں،تمام علمائے اسلام روشن فکر اور سیاسی ،مخلص اور اہم شخصیتیں منشور اتحاد بنائیں، تائید و تصدیق حاصل کریں پھر انہیں میدان عمل میں لانے کی کوشش کریں تاکہ کوئی مسلمان اتحاد کی باتیں کرنے والے گروہ کی تکفیر نہ کرسکے اور سب اس کی عملی تصویر بن جائیں۔

 بیداری اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے تاریخی خطاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18