Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188640
Published : 26/7/2017 15:56

کتاب عیون اخبار الرضا علیہ السلام

کتاب عیون اخبار الرضا علیہ السلام شیخ صدوق علیہ الرحمہ کی وہ کتاب ہے جس میں انہوں نے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی احادیث کو اکٹھا کیا ہے اور یہ کتاب دو جلدوں اور ۶۹ ابواب پر مشتمل ہے۔


ولایت پورٹل:شیعہ علماء نے اہل بیت (علیہم السلام) کی احادیث کے سلسلہ میں مختلف کتب تصنیف کی ہیں،احادیث کی بعض کتب ایسی ہیں جن میں اہل بیت علیہم السلام کے تمام حضرات کی حدیثیں پائی جاتی ہیں اور بعض کتب میں صرف ایک معصوم کی احادیث اکٹھا کی گئی ہیں،مثال کے طور پر نہج الفصاحہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث، نہج البلاغہ اور غررالحکم میں حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی احادیث، صحیفہ سجادیہ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی اللہ تعالی سے دعا و مناجات ہیں اور عیون اخبارالرضا علیہ السلام وہ کتاب ہے  کہ جس میں آٹھویں تاجدار امامت و ولایت حضرت علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) کی احادیث کو اکٹھا کیا گیا ہے۔
اس کتاب میں شیخ صدوق (علیہ الرحمہ) نے فقہ، اخلاق، سیرت اور کلام و عقائد سے متعلق عناوین پر آپ(ع) کی احادیث کو جمع کیا ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے اور اس کے ۶۹ باب ہیں،یہ کتاب مسند ہے یعنی ہر حدیث کی ابتدا میں اس حدیث کی سند ذکر ہوئی ہے، یہ کتاب اس قدر اہمیت کی حامل ہے کہ اس کی تصنیف کے بعد کی کتب نے اِس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے روایات نقل کی ہیں، جیسے علامہ مجلسی علیہ الرحمہ نے بحارالانوار میں۔
اس کتاب کے فارسی میں کئی ترجمے ہوئے ہیں جبکہ ۹  برس پہلے اردو زبان میں بھی اس کا ترجمہ ہوچکا ہے جس کی سعادت حجۃ الاسلام محمد حسین جعفری کو نصیب ہوئی اور پھر بہترین انداز میں زیور طباعت سے بھی آراستہ ہوئی،نیز عربی اور فارسی میں اس گرانقدر کتاب پر کئی شرحیں بھی لکھی جاچکی ہیں۔


پیروان ولایت


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10