Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188641
Published : 26/7/2017 15:57

امریکہ کی نئی پابندیاں ایٹمی معاہدہ کے لیے خطرہ:ایران

ایٹمی معاہدہ کے سلسلہ میں امریکہ کی کچھ ذمہ داریاں ہیں جو اس کو پوری کرنا ہوں گی۔


ولایت پورٹل:امریکہ کی طرف ایران پر لگائی جانے والی نئی پابندیاں جہاں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کا موضوع بنی ہوئی ہیں وہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر حلقہ نے بھی اس پر شید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  امریکہ کا یہ اقدام غیر قانونی اور توہین آمیز ہے  جس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ کے سلسلہ میں امریکہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی اس لیے کہ یہ معاہدہ کئی سال کی مہنتوں کا نتیجہ ہے  جس کو امریکہ نظر انداز کرکے خطرہ میں ڈال رہا ہے  جس طرح اسلامی جمہوریہ نے ابھی اس پر مکمل عمل کیا ہے اسی طرح سامنے والے کو بھی کرنا ہوگا،انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ  ہمیں خطہ میں آشوب کا سبب کہتا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ عراق پر حملہ کس نے کیا اور داعش جیسی دہشتگرد جماعت کوکس نے بنایا۔
امتداد




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15