Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188645
Published : 26/7/2017 16:48

حضرت معصومہ قم(س) سے مروی احادیث

حضرت فاطمہ معصومہ نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام صادق علیہ السلام سے انہوں نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام باقر علیہ السلام سے ،انہوں نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام سجادعلیہ السلام انہوں نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام حسین (علیہ السلام) انہوں نے اپنی پھوپی ام کلثوم بنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا انہوں نے اپنی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ زهرا سے نقل کیا کہ آپ نے فرمایا: کیا تم رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وہ غدیری پیغام بھول گئے ہو ، فرمایا: جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے علی مولا ہیں،نیر تم لوگ کیا رسول خدا(ص) کا یہ پیغام بھول گئے ہو؟ اے علی مجھ سے تمہیں وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی۔


 ولایت پورٹل:جس طرح مکتب اہلبیت(ع) کی حدیثی میراث میں بہت سی ایسی احادیث بھی موجود ہیں کہ جن کی سند میں کوئی ایک بھی غیر معصوم نہیں،جیسا کہ حدیث حصنی(یعنی وہ حدیث مبارک کہ جو امام علی رضا علیہ السلام نے طوس تشریف آوری کے موقع پر نیشاپور میں محدثین کے جم غفیر کے سامنے ارشاد فرمائی) ایسی احادیث بہت سی ہیں اور انہیں حدیث سلسلۃ الذھب کہا جاتا ہے،اسی طرح حضرت معصومہ قم(س) سے مروی کچھ  ایسی احادیث ہیں کہ جنہیں آپ نے مخدرات اہلبیت عصمت(س) کی وساطت سےاپنی جدہ ماجدہ سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا(س) سے نقل کیا ہے زیر نظر یہ دو احادیث بھی ایسی ہی احادیث میں سےہیں اگرچہ سند میں موجود سب خواتین معصوم(منصوص من اللہ ) تو نہیں لیکن محفوظ (یعنی قریب مقام عصمت) ہیں،دوسری خاصیت یہ کہ ان احادیث میں موجود اکثر مخدرات کے اسماء گرامی فاطمہ ہیں،تیسرے یہ کہ امت کی خواتین کے لئے یہ ایک اہم پیغام ہے کہ نشر علوم محمد و آل محمد(ص) کے  لئے صرف مرد ہونا ہی کافی نہیں بلکہ خواتین کو بھی اس مشن کو آگے بڑھانا چاہیئے،آئیے حدیث ملاحظہ فرمائیں:«حدثتنی فَاطِمَةُ وَ زَیْنَبُ وَ أمَّ كُلْثُوم بَنَاتُ مُوسَى بْن ِ جَعْفَر قُلْنَ:... عَنْ فَاطِمَةَ بِنْت ِرَسُول ِاللّه ِصَلَّى اللّه عَلَیْه ِوَ آله و سَلَّمَ وَ رَضِىَ عَنْهَا قَالَتْ : «أنَسِیتُمْ قَوْلَ رَسُول ِاللّه ِصِلَّى اللّهُ عَلَیْه ِوَ سَلَّم یَوْمَ غَد ِ یر ِخُمٍّ، مَنْ كُنْتُ مَوْلاهُ فَعَلِىٌّ مَوُلاهُ وَ قَوْلُهُ صَلَّى اللّهُ عَلَیْه ِوَ آله و سَلَّمَ ،أنْتَ مِنِّى بِمَنْز ِلَة ِهَارُونَ مِنْ مُوسى»۔(عوالم،ج۲۱،ص۳۵۴،ح۳)
ترجمہ:حضرت فاطمہ معصومہ نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام صادق علیہ السلام سے انہوں نے  اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام باقر علیہ السلام سے ،انہوں نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام سجادعلیہ السلام انہوں نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام حسین (علیہ السلام) انہوں نے اپنی پھوپی ام کلثوم بنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا انہوں نے  اپنی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ زهرا سے نقل کیا کہ آپ نے فرمایا: کیا تم رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کا وہ غدیری پیغام بھول گئے ہو ، فرمایا: جس جس کا میں مولا  ہوں اس اس کے علی مولا ہیں،نیر تم لوگ کیا رسول خدا(ص) کا یہ پیغام بھول گئے ہو؟ اے علی مجھ سے تمہیں وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی۔
۲۔ عَنْ فَاطِمَةُ بِنْتَ موسَى بْن جَعْفَر (ع)... عَنْ فَاطِمَةَ بِنْت ِرَسُول ِاللّهِ صَلَّى اللّه عَلَیْه ِوَ آلِهِ وِ سَلَّمَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّه ِصَلَّى اللّه ِعَلَیْه ِوَ آلِه ِوَ سَلَّمَ : «ألا مَنْ ماتَ عَلى حُبِّ آل ِمُحَمَّد ماتَ شَهِیداً»۔(اللؤلؤ المشمینة،ص۲۱۷)
ترجمہ: حضرت فاطمہ معصومہ نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام صادق علیہ السلام سے انہوں نے  اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام باقر علیہ السلام سے ،انہوں نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام سجاد(علیہ السلام) انہوں نے اپنی پھوپی فاطمہ بنت امام حسین (علیہ السلام) انہوں نے اپنی پھوپی ام کلثوم بنت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیھا)انہوں نے  اپنی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ زهرا سے نقل کیا کہ آپ نے فرمایا کہ میرے بابا رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:آگاہ ہوجاؤ! جو بھی آل محمد(ص) کی محبت میں مرے وہ شھید مرتا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18