Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188658
Published : 27/7/2017 12:11

امریکہ کو مناسب وقت پر بھرپور جواب دیا جائے گا:لاریجانی

علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی بل در اصل پروپیگینڈہ مہم کا نتیجہ ہے اور امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بل تیار ہو چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے کارروائی ہو گی۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی یعنی پارلیمنٹ  کے اسپیکر علی لاریجانی نے کل رات مشہد مقدس میں امریکی ایوان نمائیندگان کی جانب سے ایران مخالف بل پر کہا کہ ایران، امریکی اقدامات کا بھرپور اور مناسب جواب دے گا۔
ایران کے اسپیکر نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے پاس ہونے والے بل سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی اس قسم کے اقدامات عجلت میں غیر منطقی طور پر انجام دیتے ہیں۔
علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی بل در اصل پروپیگینڈہ مہم کا نتیجہ ہے اور امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بل تیار ہو چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے کارروائی ہو گی۔
ایران کے اسپیکر نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اس کے حوالے سے ایران کے دشمنوں کی غلط ذہنی سوچ در اصل علاقے میں ایران کو ملنے والی کامیابیاں ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12