Friday - 2018 April 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188662
Published : 27/7/2017 12:26

محمد بن نائف کا شاہ سلمان کے نام آخری خط

محمد بن نائف نے یہ بھی لکھا:امارات، سعودی شاہی محل میں اختلاف سے فائدہ اٹھا رہا ہے، سعودیہ اور بحرین کے اختلافات ایک طرف، بحرین اور امارات کے اختلافات ایک طرف، اس سمیت قطر کے ساتھ بھی اختلافات ہیں، لیکن ان حالات کو مزید خراب کرنے سے بچا جائے۔

ولایت پورٹل:روسی سائٹ اسپوٹنیک عربی نے محمد بن نائف کا برطرف ہونے سے پہلے آخری خط شائع کر دیا ہے۔
اس خط کا متن یہ ہے:
خادم الحرمین الشریفین اور وزراء کونسل کے چیئرمین
السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
مجھے خوشی ہے کہ آپ کی حکومت کے سائے تلے سعودیہ کو عالمی طور پر عزت ملی ہے، لیکن ایسے بحرانی حالات میں ہمیں خطرات کا سامنا ہورہا ہے اور ان کا ہوشیاری سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امارات نے میرے اور محمد بن سلمان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، محمد بن زاید امریکی صدر سے قریبی تعلقات کی وجہ سے پلان بنا رہے ہیں، لیکن اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہمیں پہلے سے بنائے گئے اس پلان میں نہ پھنسائے۔
امارات، سعودی شاہی محل میں اختلاف سے فائدہ اٹھا رہا ہے، سعودیہ اور بحرین کے اختلافات ایک طرف، بحرین اور امارات کے اختلافات ایک طرف، اس سمیت قطر کے ساتھ بھی اختلافات ہیں، لیکن ان حالات کو مزید خراب کرنے سے بچا جائے۔
آل زاید اور آل ثانی کے درمیان پرانے اختلافات ہیں، ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ امارات اپنے مفادات کے لیے سعودیہ کا استعمال کرے، امارات امریکی مفادات میں کام کرتا ہے۔
مَیں آخر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کی تقدیر آپ کے ہاتھ میں ہے، اور عقل مند انسان ایسے حالات میں رہنا قبول نہیں کرے گا،خدا خادم الحرمین الشریفین کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔

ابلاغ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 April 27