Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188666
Published : 27/7/2017 14:33

قرآنی مقابلہ جات دینی تعلیمات کی ترویج کا بہترین ذریعہ

ایران کےمحکمہ اوقاف وخیراتی امورمیں شعبہ قرآنی کے سربراہ نے کہا ہےکہ قرآنی مقابلے قرآنی صلاحیتوں کے اجاگرکرنے اوردینی معارف کی ترویج کا سنہری موقع ہیں۔

ولایت پورٹل:ایران کےمحکمہ اوقاف وخیراتی امور کے شعبہ قرآنی امورکے سربراہ حجۃ الاسلام سید مصطفی حسینی نے۲۵جولائی کو زنجان کے حفاظ قرآن کریم اورقرآنی امورمیں سرگرم اراکین کی میٹنگ میں کہا ہےکہ قرآنی مقابلے نوجوانوں اور جوانوں کی قرآنی صلاحیتوں کے اجاگرکرنے کا سنہری موقع ہیں۔
انہوں نے قرآن کریم کی اہمیت اوراس میں غوروفکرکرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کے سامنے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے قیام کے قرآنی ہونے کی وضاحت کرنی چاہیے۔
حجۃالاسلام حسینی نےمزید کہا ہےکہ قرآنی مقابلوں کا انعقاد دینی معارف کی ترویج کا سنہری موقع ہےاوریہ قرآنی انسٹیٹیوٹس اورتعلیمی مراکزکی رونق اورترقی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے قرآنی صلاحیتوں کےانکشاف کو قرآنی پروگراموں کی کامیابی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقابلوں میں قرآنی صلاحیتیں اجاگرہوتی ہیں۔
ایران کےمحکمہ اوقاف وخیراتی امورکے شعبہ قرآنی سنٹرکے سربراہ نےآخرمیں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین پرعمل کرتے ہوئے قرآنی حفاظ کی تربیت کی جارہی ہے کہ جس کے  اچھے نتائج نکلے ہیں۔

شبستان

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22