Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188722
Published : 30/7/2017 15:18

رہبر معظم کی حج سے متعلق گفتگو اور عالمی میڈیا

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: حج ، مسجد الاقصی کی حمایت اورخطے میں امریکی شرارتوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بہترین جگہ ہے۔


ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ایرانی حجاج کے سرپرست اور ایرانی حج انتظامیہ کے اہلکاروں نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم نے حج ابراہیمی کی اہمیت اور حجاج کی اہم ذمہ داریوں کے بارے میں اہم مطالب پیش کئے۔ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ایرانی حجاج کے سرپرست اور ایرانی حج انتظامیہ کے اہلکاروں نے ملاقات میں فرمایا: حج ، مسجد الاقصی کی حمایت اورخطے میں امریکی شرارتوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بہترین جگہ ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا: حج میں عظیم سماجی اور اجتماعی  ظرفیت موجود ہے۔ حج امت مسلمہ کے عقیدہ کے اظہار کی جگہ ہے ۔ سامراجی طاقتوں سے برائت کے اظہار کے بغیر حج بے معنی ہے۔ آج مسجد الاقصی کی حرمت کا مسئلہ ہے، صہیونی روبروز گستاخ ہورہے ہیں وہ جب چاہتے ہیں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سےر وک دیتے ہیں یا صرف بعض عمر رسیدہ افراد کو اجازت دیتے ہیں،ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے حج سے بہتر کونسی جگہ ہے ؟۔ حج کے دوران حجاج بیت اللہ الحرام کی سلامتی اہم ہے حجاج کی سلامتی کی ذمہ داری اس ملک پر عائد ہے جس کے پاس حرمین شریفین کا اختیار ہے حجاج کی سکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں دوسرے ممالک کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے،رہبر معظم نے فرمایا: اس سال بھی حج کے دوران حجاج کی سلامتی کے سلسلے میں تشویش تھی لیکن  اعلیٰ کافی غور فکر کرنے بعد فیصلہ لیا ہے کہ اس سال ہمارے ملک سے بھی لوگ حج پر جائیں  ، آپ کے اس بیان پر عالمی ذرائع ابلاغ میں زبر دست طریقہ سے رد عمل کا اظہار ہوا ہے ۔
لبنان کی سایٹوں پر پورا پیغام نشر ہوا ہے۔
العہد: العہد اخبار نے اس سلسلہ میں لکھاہے :حج امت اسلامی کے لیے عقیدہ کے اظہار کی جگہ ہے ،مسئلہ فلسطین کو بھولنا نہیں چاہیے یہ عالم اسلام کا ایک اہم مسئلہ ہے ۔
المیادین :المیادین چینل نے رہبر معظم کے پورے بیان کو نشر کرنے کے ساتھ  کہا ہے کہ ایران کے رہبر معظم نے حج کے دوران ہر وہ کام کرنے سے منع کیا ہے جس سے مسلمانوں کا اتحاد خطرہ میں پڑےنیز آپ نے اسلامی اتحاد کی تاکید کی ہے  اور کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ دو سال پہلے کے واقعافراموش نہیں کر سکتا تاہم امید ہے اس طرح کا واقعہ اب نہیں ہوگا۔
المنار:اس چینل نے بھی رہبر معظم کے پورے پیغام کو نشر کرنے کے بعد کہاہے :امام خامنہ ای نے تاکید کی ہے مسجد الاقصی اور خطہ میں امریکہ کی موجودگی کے سلسلہ میں  اپنے موقف کو بیان کرنے کا بہترین موقع حج ہے ۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10