Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188745
Published : 31/7/2017 12:45

قطر کا حج پر بین الاقوامی نظارت کا مطالبہ ہمارے خلاف اعلان جنگ ہے:سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حج پر بین الاقوامی نظارت کی قطری مطالبے کو سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ حج پر بین الاقوامی نظارت کے حوالے سے قطر کا مطالبہ ریاض کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔
انہوں نے منامہ میں سعودی اتحاد کے وزرائے خارجہ کی نشست کے بعد الحدث اور العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مناسک حج کو سیاسی رنگ دینے والوں کے خلاف ردعمل کا ہمارا حق محفوظ ہے۔
حقوق انسانی کمیشن قطر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب پر مناسک حج کو سیاسی رنگ دینے اور اسے سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی سعودی حرکتوں پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔
علی بن صمیخ المری نے اقوام متحدہ کے رکن برائے امور آزادی دین اور عقیدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب نے قطری حجاج پر پابندی لگا کر آزادی مذہب اور عقائد کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کو پامال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی حکام اس مشکل کو دور کرنے کی کوئی تدبیر نہیں کرتے تو قطر اس معاملے کی شکایت متعلقہ عالمی اداروں میں کرے گا۔

تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16