آل سعود اور امریکہ کی مشترکہ دہشتگردی کی مشقیں
سرخ پرچم کے عنوان سے 2017ء میں ریاستھائے متحدہ امریکہ میں منعقد ہونے والی فوجی مشقوں میں سعودی عرب بھی شریک ہوگا۔
ولایت پورٹل:شرق الاوسط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عر ب کی ہوائی فوج کے کمانڈر محمد العتیبی نے کہا ہے کہ سرخ پرچم کے عنوان سے 2017ء میں ریاستھائے متحدہ ٔ امریکہ میں منعقد ہونے والی فوجی مشقوں میں ہم بھی شریک ہوں گے،ان مشقوں میں الکٹرانک جنگ اور ہوا سے کنٹرول کرنے کے پیشرفتہ طریقوں کو سکھایا جائے گا نیز اس میں جنگی توانائیوں میں اضافہ کیا جائے گا اور کمیوں کو دور کیا جائے گا۔
العالم