Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188777
Published : 1/8/2017 15:34

ظہورکے لئے ہم سب کوعاشورائی ہونا پڑے گا

اب حق اورباطل کے درمیان لڑائی دنیا کےکسی ایک کونے میں محدود نہیں رہ سکتی ہے۔ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے مظلوموں کی نصرت حق اورعدل کی واحد حکومت اورظہورکےتحقق کےعلاوہ کوئی اور چیز نہیں ہوگی۔


ولایت پورٹل:حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام علی رضا پناہیان اپنی کتاب(انتظارعامیانہ، عالمانہ اورعارفانہ) میں لکھتے ہیں:اس وقت دیگراسلامی اورانسانی معاشروں کو مدنظرقراردیئے بغیر مؤمنین کےایک گروہ کو ٖظلم وستم سے نجات دینےکا کوئی معنی نہیں ہے،جب ہم دنیا کےحالات پرنظرڈالتےہیں تو دیکھتے ہیں کہ اب صورتحال کچھ ایسی ہےکہ اگرکوئی ظلم کے مقابلے میں استقامت دکھاتا ہے تو پوری دنیا اس کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوتی ہے اورپھروہ جس مرحلے میں بھی کامیابی سے ہمکنارہوتی ہے توظلم وستم کی پوری سلطنت تباہی کے دہانے پرپہنچ جاتی ہے،لہذا اب حق اور باطل کے درمیان جنگ دنیا کےکسی ایک کونے میں محدود نہیں رہتی ہے،اس صورتحال میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے مظلوموں کی نصرت حق اورعدل کی واحد حکومت اورظہورکے تحقق کےعلاوہ کوئی اورچیز نہیں ہوگی۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نےظہورکو نزدیک کرنے میں ہمارے اقدام کی تاثیر کے بارے میں فرمایا ہے: اس وقت دنیا ظلم وستم سےبھرچکی ہے،آپ اس دنیا میں ایک نقطےکی طرح ہیں،دنیا ظلم وستم سے بھرچکی ہے،لہذا اگرہم اس ظلم وستم کا راستہ روک سکتے ہیں تو روکنا چاہیئے،یہ ہماری ذمہ داری ہے،اسلام اور قرآن کی ضرورت ہے،اس نے ہماری گردن پرذمہ داری عائد کررکھی ہے کہ ہم اقداما ت انجام دیں، لیکن ہم نہیں کرسکتے،چونکہ ہم نہیں کرسکتے لہذا وہ آکرکریں۔
ہمیں اس کام کے اسباب فراہم کرنے چاہیئے اور اسباب فراہم کرنےکا مطلب یہ ہےکہ اس کام کو نزدیک کریں اور اس طرح کام کریں کہ دنیا امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکےلئے آمادہ وتیارہوجائے۔(۱)
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی نے بھی اس بارے میں واضح فرمایا ہے:البتہ الہی وعدہ حق ہے اورحضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء کے ظہورکے دوران ہی عالمی عدل قائم ہوگا تاہم ایک مؤمن اور مجاہد قوم اس عالمی حکومت کی تشکیل کے لئے راہ ہموارکرسکتی ہے،جس طرح کہ ایرانی عوام نےابھی تک کیا ہے اور وہ بہت سی مشکلات پرقابو پاگئی ہوئی ہے۔(۲)
مآخذ:
۱۔ صحیفه امام، ج 21، ص17 ۔
۲۔ بیانات رہبر انقلاب در مراسم بیعت اصناف مشهد و ... 8/ 4/ 68  ۔

شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15