Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188784
Published : 1/8/2017 16:44

نائجیریا میں تیسری بین الاقوامی قدس کانفرنس کا انعقاد

قدس کے عالمی دن کو نائجیریا کی فوج کے ہاتھوں مظاہرین کے قتل عام کی برسی کی مناسبت سے اس ملک میں تیسری بین الاقوامی قدس کانفرنس منعقد ہوئی ہےکہ جس میں اس ملک کے شیعوں کے قائد کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔


ولایت پورٹل:العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق قدس کے عالمی دن کو نائجیریا کی فوج کے ہاتھوں مظاہرین کے قتل عام کی برسی کی مناسبت سے اس ملک کے سیکیورٹی اداروں کی رکاوٹوں کے باوجود قدس نامی تیسری بین الاقوامی کانفرنس ہفتےکو آبوجا میں منعقد ہوئی ہے۔
اس کانفرنس میں بیت المقدس کے بارے میں رپورٹس، تلخ حقائق، سخت سوالات، نائجیریا میں اقلیت کے حقوق کی حمایت میں بنیادی چیلنجز جیسے موضوعات کے بارے میں بحث وگفتگو کی گئی ہے۔
اس کانفرنس کےمقررین نےمسئلہ فلسطین کےبارے میں اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فلسطینیوں پرہونے والے ظلم وستم کے مقابلےمیں خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کانفرنس کے شرکاء نے تمام مسلمانوں اورعربوں سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ متحد ہوں اور ہرقسم کے ظلم وستم سے رہائی کے لئے ان کی مدد کریں۔
اسی طرح انہوں نے نائجیریا کی اسلامی تحریک کے قائد شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11