Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188786
Published : 1/8/2017 17:7

ایک سال ممنوعیت کے بعد ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہونچا

ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ فریضہ حج ادا کرنے کے لئے مدینہ منورہ پہنچ چکا ہے،اطلاعات کے مطابق فریضہ حج ادا کرنے کے لئے ایرانی عازمین حج کا پہلا گروپ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پہونچا جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ فریضہ حج ادا کرنے کے لئے مدینہ منورہ پہنچ چکا ہے،اطلاعات کے مطابق فریضہ حج ادا کرنے کے لئے ایرانی عازمین حج کا پہلا گروپ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پہونچا جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق رواں سال 86 ہزار سے زائد ایرانی حجاج فریضہ حج ادا کریں گے اور 600 قافلوں میں حجاز مقدس پہنچیں گے،واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان منی میں حجاج کے بہیمانہ قتل عام اور سعودی حکام کی غفلت کے باعث سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور ایک سال کے وقفہ کے بعد ایرانی حجاج دوبارہ حج پر روانہ ہوئے ہیں اور اس بار سعودی حکام نے ایرانی حجاج کی سکیورٹی کی بھر پور ضمانت دی ہے جس کے بعد ایرانی حجاج حج کے لئے سرزمین وحی پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
ایرانی حجاج کے پہلے قافلہ کو امور حج میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے تہران سے رخصت کیا۔

مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13