Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188793
Published : 2/8/2017 10:16

مسلم ممالک صہیونی حکومت کے جھوٹے وعدوں پر اعتماد نہ کریں:جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا استنبول میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، مسلم ممالک صہیونیوں کے جھوٹے وعدوں پر کان نہ دھریں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی علاقوں کی شناخت ختم کر دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے صہیونی حکومت کو عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بیت المقدس اور فلسطین کے موضوع پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اسلامی ملکوں کا بروقت اور اہم اقدام ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچے تھے۔
استنبول میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے غاصبانہ پالیسیوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور سرزمین فلسطین کی شناحت اور تشخص کو ختم کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہے۔
جواد ظریف کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت پورے فلسطین کو یہودی علاقے میں تبدیل کردینا چاہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کی پالیسی ہے کہ مسلم ممالک غیر ضروری مسائل میں  الجھتے رہیں۔
ظریف نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کو روکنا اور اس کی جارحانہ اور غاصبانہ پالیسیوں کو لگام دینا اسلامی جمہوریہ ایران کا اصل مقصد ہے۔
جواد ظریف نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی پالیسیوں سے ہوشیار رہیں اور غاصب حکومت کو اس  بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ اسلامی ملکوں کی توجہ اصل خطرے سے منحرف کردے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس، مسجد الاقصی اور فلسطین کے مسئلہ پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا  ہنگامی اجلاس منگل کو استنبول میں ہوا تھا۔
ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے استنبول میں اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعاون میں توسیع کے طریقوں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں بات چیت کی تھی۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے سرزمین فلسطین خاص طور پر بیت المقدس میں صہیونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت اور تشدد آمیز ا قدامات کو روکنے پر اتفاق کیا تھا-


تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15