Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188796
Published : 2/8/2017 10:42

رہبر انقلاب کی تدبیر نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیا:حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں ایرانی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی شناخت اور ان کے برے منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم اور بےمثال کردارادا کیا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں امیر عبداللہیان کی قیادت میں ایرانی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی شناخت اور ان کے برے منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم اور بےمثال کردارادا کیا ہے۔
اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف اسلامی مزاحمت کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل پر لبنانی عوام،حزب اللہ لبنان اور لبنانی فوج کی کامیابی کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کی۔
سید حسن نصر اللہ نے اس ملاقات میں عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی شناخت اور ان کے برے منصوبوں کو ناکام بنانے میں رہبر انقلاب اسلامی کے اہم اور بےمثال کردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج خطے میں قیام امن در حقیقت  فلسطین، لبنان اور شام میں قیام امن سے جڑا ہوا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں عالم اسلام کے نقشہ کو تبدیل کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں اور سامراجی طاقتوں کا یہ منصوبہ بڑا خطرناک منصوبہ ہے جس کا مقابلہ بہت ضروری ہے ۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عراق، شام اور لبنان میں دہشت گردوں کے خلاف عوام کے قیام کو دہشت گردی کے خاتمہ میں بہت ہی مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے تابناک چہرے کو خراب کرنے کے سلسلے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16