Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188801
Published : 2/8/2017 15:29

بشریت کی نجات آئمہ طاہرین(ع) کی پیروی میں ہے

ایران کے صوبہ ایلام میں امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بشریت کی نجات کا حل آئمہ طاہرین(ع) کی سیرت کی پیروی میں ہے انہوں نے کہا معصومین(ع) کی سیرت فطرت انسان کے ساتھ سازگار ہے اس لئے ائمہ طاہرین(ع) کی سیرت کو اپنانا پوری بشریت کیلئے آسان ہے۔


ولایت پورٹل:آیت اللہ نقی لطفی صوبہ ایلام کے امام جمعہ نے امام رضا(ع) کی ولادت  باسعادت کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اہل بیت(ع) کے فرامین اور اقوال کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا آج کے زمانے میں تمام بشریت کی زندگی میں ہر مشکلات دیکھنے میں آتی ہیں وہ ان کے طرز زندگی کو نہ اپنانے سے جنم لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا اگر پوری بشریت اپنا طرز زندگی آئمہ طاہرین(ع) کے سیرت کے مطابق اپنائیں تو اپنی پوری زندگی میں اطمینان اور سکون پائیں گے۔

شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16