Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188814
Published : 2/8/2017 18:13

حج کے سلسلہ میں سعودی مفتی کا عجیب فتویٰ

حرمین شرفین کے انتظامات کو سنبھالنے کے لیے اسلامی ممالک کی طرف سے ایک مشترکہ کمیٹی بناے جانے کی اپیل کو سعودی مفتی نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔


ولایت پورٹل
:سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط اس ملک کے مفتی شیخ عبد العزیز آل شیخ کے حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی طرف سے مشترکہ کمیٹی کے مسئلہ کو چھیڑنا مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ کے بیج کو بونا ہے  نیز ان کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے جس کی وجہ سے دشمن پر خوف طاری ہے  اس لیے کہ وہ چاہتے ہیں حج کے موقع پر مسلمانوں کے لاکھوں کے اجتماع میں پھوٹ ڈال دیں،آل شیخ نے کہا ہے کہ سب مسلمان سعودی عرب کے ساتھ ہیں  اور دیکھ رہے ہیں کہ یہ ملک کس طرح زائرین کی خدمت کرتا ہے  اور حجاج کو کتنی سہولتیں مہیا کرتا ہے  نیز ان کے درمیان کسی بھی طرح کا فرق نہیں رکھتا تاہم یاد رہے مفتی صاحب کے دعوے ایک طرف اور حقائق ایک طرف جیسا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے آل سعود کی طرف سے حج کے انتظامات میں نا اہلی کی وجہ سے ہاجیوں کے ساتھ کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہی رہتا ہے جس کی سب سے بڑی مثال 2015ء میں رونما ہونے والے حادثہ میں  ہزارں حاجیوں کی جانیں چلی گئیں۔
بشر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15