Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188819
Published : 3/8/2017 17:31

جاہل خطباء اور ذاکرین کے خلاف علماء شیعہ پاکستان کا شدید موقف

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت جامعتہ المنتظر میں«بشارت عظمیٰ کانفرنس» میں پاکستان بھر سے علماء و ذاکرین اور بانیان مجالس نے واضح کیا کہ توحید، اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شرک کرنے والا مرتد ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت جامعتہ المنتظر میں بشارت عظمیٰ کانفرنس میں ملک بھر سے علما و ذاکرین اور بانیان مجالس نے واضح کیا ہے کہ توحید، اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شرک کرنے والا مرتد ہے۔
باطل عقیدہ تفویض (سپردگی) سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ہم شیعہ اثناعشریہ شرک کے ارتکاب کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں سے برائت کا اعلان کرتے ہیں،ہم ختم نبوت اور امامت پر غیر متزلزل ایمان رکھتے ہیں،جبکہ ولایت علی علیہ السلام کو ایمان کی علامت اور ان سے بغض کو نفاق کی علامت سمجھتے ہیں۔
اس کانفرنس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ شیعہ فقہ جعفریہ سے تعلق رکھتے ہیں،فقہ اہل بیت کے ماہرین کی طرف رجوع کرکے ہی فقہ جعفریہ پر عمل ممکن اور نسبت درست ہوتی ہے، غیر مقلد (اگر خود مجتہد نہیں ہے ) فقہ جعفریہ کا پیروکار نہیں ہو سکتا۔
اعلامیہ یہ بھی واضح کیا گیا کہ سید الشہداء کو ولایت اہل بیت کا اقرار اور ان کے دشمنون سے بیزاری کا اعلان سمجھتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ نماز دین کا ستون ہے، جس کے پاس نماز نہیں، اس کی کوئی نیکی قبول نہیں ہے اور جو اللہ کی بندگی نہیں کرتا وہ رسول کی امت اور علی علیہ السلام کا شیعہ نہیں ہوسکتا۔
کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ محمد تقی نقوی، علامہ افتخار نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سبطین سبزواری، علامہ محمد شفا نجفی، کرم علی حیدری، علامہ محمد امین شہیدی، مولانا ضمیر نقوی، ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، شبیہہ رضا زیدی، نوبہار شاہ، اور ذاکرین ثقلین گھلو، مزمل شاہ، اقبال ناصر چانڈیہ، اعجاز جھنڈوی، مفتی عابد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے زوردیا کہ سٹیج حسینی کا تحفظ کرنا ہوگا۔ شرک کا ارتکاب کرنے والے شیعہ نہیں ہوسکتے۔ یہ نصیری اور استعماری ایجنٹ ہیں، جو سازش کے تحت ملت جعفریہ کو تقسیم اور بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13