Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188820
Published : 3/8/2017 15:21

بن سلمان اور مقتدی صدر کی خفیہ ملاقات کا راز فاش

یار رہے کہ مقتدیٰ صدر کا یہ دورہ ایسے حالات میں انجام پایا ہے کہ آل سعود کی حکومت، عراق میں تکفیری دہشتگردوں اور بعثی باغیوں کی کھلے عام حمایت کرتی آئی ہے اور ادھر یمن میں مظلوم عوام کا قتل عام کر رہی ہے اس عنوان سے شیعوں کی اکثریت نے مقتدی صدر کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے رہنے والے اہل تشیع نے انہیں ایک سخت لہجے میں خط بھی لکھا ہے۔


ولایت پورٹل:سعودی عرب کے مجتہد نامی معروف تجزیہ نگار نے ٹویٹر پر سعودی حکام کی اندرونی پالیسیوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے لکھا ہے کہ آل سعود کا عراقی حکام کی دعوت کی طرف رجحان ایک خاص مقصد کے تحت انجام پا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پہلے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور پھر شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ صدر کو سرکاری دعوت دینے کا مقصد یہ ہے کہ عراق، اسلامی جمہوریہ ایران سے یہ سفارش کرے کہ ایران یمن کے حوثیوں کو جنگ بندی کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرے۔
انہوں نے مزید ٹویٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کا عراقی حکام کو موصل کی آزادی پر مبارک باد پیش کرنا، پھر عراق کے وزیر داخلہ الاعرجی کا استقبال کرنا اور اب مقتدیٰ صدر کو دعوت پر بلانا یہ تمام امور صرف ایران سے قریب ہونے کی تلاش و کوشش کی عکاسی کرتے ہیں تاکہ ایران یمن کے حوثیوں کو جنگ بندی کی سفارش کرے اور یمنی حوثی سعودی ولیعہد کی بے بسی پر رحم کریں۔
واضح رہے کہ عراق کی صدر تنظیم کے رہنما مقتدیٰ صدر دو روز قبل سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر اس ملک کے دورے پر ریاض پہنچے جہاں انہوں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی،جبکہ ان سے قبل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اس ملک کا سرکاری دورہ کیا۔
یار رہے کہ مقتدیٰ صدر کا یہ دورہ ایسے حالات میں انجام پایا ہے کہ آل سعود کی حکومت، عراق میں تکفیری دہشتگردوں اور بعثی باغیوں کی کھلے عام حمایت کرتی آئی ہے اور ادھر یمن میں مظلوم عوام کا قتل عام کر رہی ہے اس عنوان سے شیعوں کی اکثریت نے مقتدی صدر کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے رہنے والے اہل تشیع نے انہیں ایک سخت لہجے میں خط بھی لکھا ہے۔

ابلاغ




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16