Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188823
Published : 3/8/2017 14:55

مساجد کو آباد کرنا ایمان کی علامت

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس کسی کو بھی دیکھو کہ وہ اہل مسجد ہے تو اس کے ایمان کی گواہی دو، کیونکہ خداوند تعالیٰ فرماتا ہے:فقط وہی لوگ خدا پر ایمان رکھتے ہیں جو مساجد کو آباد کرتے ہیں۔


ولایت پورٹل:مساجد وہ مقدس ادارے ہیں جو انسانی کے روحانی سکون کا سبب بنتے ہیں، خدا کی یاد دلاتے ہیں، عبادت، نماز اور دعا و مناجات کی جگہیں ہیں،روایات میں مسجد کو زمین پر خدا کا گھر، شہر کا سب سے پسندیدہ مقام، پرہیزگاروں کا گھر وغیرہ عناوین سے یاد کیا گیا ہے۔
مسجد میں آمد و رفت رکھنا انسانی زندگی کے لئے خیر و برکت کا سبب ہے،مسجد میں داخل ہونا اور مساجد میں حاضر رہنے کے خاص آداب ہیں جو فقہی کتابوں میں تفصیل سے ذکر ہوئے ہیں،یہ احکام اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ یہ عبادت گاہیں کس حد تک معنوی مقام کی حامل ہیں اور انسان کی تربیت میں کس قدر اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جو شخص بھی مسجد میں آمد و رفت رکھتا ہے تو اسے ان آٹھ امور میں سے کوئی ایک ضرور حاصل ہو جاتا ہے:۱۔ ایمانی بھائی جو اسے خدا کی راہ میں مدد کرتا ہے۔ ۲۔ تازہ حکمت۔ ۳۔ آیات قرآن کی سمجھ بوجھ ۔ ۵۔ خدا کی طرف سے رحمت جو اس کے انتظار میں ہوتی ہے۔ ۶۔ ایسی باتیں سننا جو اسے گمراہی سے بچاتی ہیں۔ ۷۔ خدا کے خوف سے گناہ کا ترک کرنا۔ ۸۔ دینی بھائیوں سے شرم و حیا کی وجہ سے گناہ کا ترک کرنا۔
نیز مساجد کو آباد رکھنا امام زمانہ(عج) کے منتظرین کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔

شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16