Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188941
Published : 9/8/2017 17:0

پندرہ منٹ میں شمالی کوریا کو مٹی میں ملا سکتے ہیں:امریکی جنرل کا دعویٰ

ایک امریکی جنرل نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج پندرہ منٹ میں شمالی کوریا کو مٹی میں ملا سکتی ہے۔



ولایت پورٹل:اسپورٹ نیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سبکدوش جنرل اور ہوائی فوجی مرکز کے سابقہ رکن ٹام مک اینری نے فاکس نیوز کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ  اگر شمالی کوریا امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی کوشش کرے گا تو ہماری فوج اس کو پندرہ منٹ میں نیست ونابود کردے گی،جنرل نے مزید کہا ہے کہ  اس طرح کے خطروں کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹو کی طرح ایک بین الاقوامی کمیٹی ہونا چاہیے جس میں امریکہ،جنوبی کوریا،جاپان،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،فلپائن اور تھائی لینڈ شامل ہونا چاہیے جو شمالی کوریا کے ساتھ  ساتھ چین کے بڑھتے خطرات کو  بھی روک سکے قابل ذکر ہے کہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ایسے چھوٹے بم بنانے کی قدرت رکھتا ہے جنہیں بیلسٹک میزائلوں پر نصب کر کے امریکہ تک مارا جاسکتا ہے جس کی دھمکی وہ آئے دن امریکہ کو دیتا رہتا ہے
Yjc.ir




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21