Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188951
Published : 10/8/2017 11:48

اس جزیرہ سے شروع ہوسکتی ہے تیسری جنگ عظیم!

ایک ایسا جزیرہ کہ جس کی مساحت 549 کیلومٹر سے زیادہ نہیں ہے اور جس میں صرف ایک لاکھ 70 ہزار افراد سکونت پذیر ہیں ،آج کل یہ جزیرہ دنیا کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے جس کو دیکھتے ماہرین کا یہ گمان ہے کہ یہی تیسری جنگ عظیم کا اہم سبب بن سکتا ہے۔


ولایت پورٹل:گوام نامی جزیرہ  امریکا کی دریائی اور ہوائی فوجی توانائی کا ایک اہم مرکز بنا ہوا ہے،یہ چھوٹا سا جزیرہ تقریباً 10 برس سے روس امریکہ،اور شمالی کوریا کے درمیان تنازعہ کا سبب ہے۔
 کل امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں پیونگ یانگ نے ٹرمپ کی ایک دھمکی کا جواب دیتے ہوئے جزیرہ گوام کو نشانہ بنانے کی بات کہی۔
امریکہ کے ان بی سی چینل نے کل اس امر کا انکشاف کیا اور اس جزیرہ کو ان ممالک کے درمیان تنازعہ اور اختلاف کے سبب کے طور پر پیش کیا،یہ جزیرہ بحر الکاہل کے ساحل پر واقع ہے جس کی مساحت امریکہ کے شہر شکاگو جتنی ہے۔
گوام جزیرہ شمالی کوریا سے تین ہزار کلومٹر کے فاصلہ پر واقع ہے کہ جو امریکہ کے لئے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔
گوام ایک ایسا جزیرہ ہے کہ جو خود امریکہ کا حصہ نہیں ہے لیکن 1898 سے اس پر امریکہ کا قبضہ ہے اور اس سے پہلے اسپین کا حصہ شمار ہوتا تھا۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24