Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188952
Published : 10/8/2017 14:54

ٹرمپ کو خدا نے جنگ کا اختیار دے رکھا ہے:امریکی پادری

مذہبی امور میں امریکی صدر کے مشیر ایک پادری نے مضکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹرپ کو شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا شرعی حق ہے۔


ولایت پورٹل:امریکی ریاست ٹیکساس کے پادری اور مذہبی امور میں امریکی صدر کے مشیر رابرٹ جفرس نے اپنے ایک بیانیہ میں کہا ہے کہ خد انے ٹرمپ کو شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا اختیار دے رکھا ہے،پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ برے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے ؟ اس کا جواب انجیل نے  صاف الفاظ میں یوں دیا ہے کہ  خد اوند عالم نے حاکموں کو مکمل اختیار دیا ہے  شرپسند عناصر کے ساتھ کچھ بھی کرسکتے ہیں جس میں جنگ بھی شامل ہے، اس وقت شمالی کوریا کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے  جفرس کا کہنا ہے کہ یہ جو ہم انجیل میں  پڑھتے ہیں کہ شر پسندی کے جواب شر پسندی کے ساتھ نہیں دیناچاہیے یہ حکم عام عیسائیوں کے لیے ہے نہ کہ حکومتوں کے لیے!
بولٹن



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15