Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188953
Published : 10/8/2017 15:2

بارہویں صدارت کی تنفیذ کے موقع پر رہبر انقلاب کا پیغام

آج اللہ تعالی کی عنایت اور ولی اللہ الاعظم ارواحنا فداہ کی ہدایت اور امام ابو الحسن الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثنا کے یوم ولادت کے مبارک موقع پر، میں ملت ایران کے انتخاب کے مطابق، ان کے ووٹوں کی توثیق اور محترم دانشور جناب حجۃ الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے طور پر منصوب کرتا ہوں اور ان کی کامیابی کی دعا کے ساتھ ساتھ اس بات پر تاکید کرتا ہوں کہ اس انتہائی اہم عہدے کو خدا کی خوشنودی اور خدا کی جانب رجوع کے دن کے لئے ذخیرے کے طور پر قرار دیں۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر کی توثیق کی تقریب حسینیہ امام خمینی(رح) میں منعقد ہوئی جس کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے عوام کے ووٹوں کی توثیق کرتے ہوئے حسن روحانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کیا۔
ڈاکٹر حسن روحانی کے دوسرے دور اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدر کے طور پر رہبرانقلاب اسلامی کا توثیق نامہ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمدی گلپائگانی نے پڑھ کر سنایا۔
توثیق نامہ کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں کہ جس نے ایران کی عظیم الشان قوم کو ایک اور سیاسی اور سماجی امتحان میں سرفراز کیا اور ملک کے بنیادی ترین عمل میں ان کی موجودگی کو ملک کی عزت اور سلامتی کی حفاظت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے لئے باعث وقار قرار دیا۔
پرجوش انتخاباتی عمل اور ملک بھر میں رائے دہندگان کی طویل صفیں اور صدارتی انتخابات میں شرکت اور پھر منتخب صدر کے ووٹوں کا ایک نیا ریکارڈ، سب اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہے کہ اسلامی نظام نے جمہوریت کے عمل کو استحکام بخشا ہے اور اس انقلابی نظام کو عوامی قبولیت حاصل ہے اور ہمارے عزیز اسلامی ملک کی بے شمار صلاحیتوں کا ایک بنیادی اور اہم ترین نمونہ ہے کہ جس کی رو سے انقلاب کے اعلی اہداف تک پہنچنا ممکن ہوسکا ہے اور ملک اور قوم کے لئے ایک روشن مستقبل کی نوید دیتا ہے۔
آج اللہ تعالی کی عنایت اور ولی اللہ الاعظم ارواحنا فداہ  کی ہدایت اور امام ابو الحسن الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثنا کے یوم ولادت کے مبارک موقع پر، میں ملت ایران کے انتخاب کے مطابق، ان کے ووٹوں کی توثیق اور محترم دانشور جناب حجۃ الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے طور پر منصوب کرتا ہوں اور ان کی کامیابی کی دعا کے ساتھ ساتھ اس بات پر تاکید کرتا ہوں کہ اس انتہائی اہم عہدے کو خدا کی خوشنودی اور خدا کی جانب رجوع کے دن کے لئے ذخیرے کے طور پر قرار دیں۔
انصاف برقرار کرنے، کمزور اور محروم طبقے کی حمایت، اسلام کے احکام اور قومی یکجہتی اور عزت کی تقویت،  ملک کی عظیم صلاحیتوں کی جانب توجہ اور اسلامی انقلاب کے اصول اور اقدار کی کھل کر قدردانی کرنے کے لئے جد و جہد کریں اور اطمینان رکھیں کہ اس ملک کی عزت دار اور نڈر قوم، اپنے خدمت گزاروں کو مشکلات اور سامراج کی تسلط اور توسیع پسندی کے مقابلے میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک بار پھر استقامتی معیشت کے منصوبوں پر عملدرامد اور روزگار اور قومی پیداوار کی جانب خاص توجہ پر تاکید کروں اور یاد دہانی کراتا ہوں کہ عوامی ووٹ اور اس کی توثیق، اسلام اور انقلاب کے مستحکم اور مستقیم راستے پر گامزن ہونے کے وعدے کے تحفظ اور احترام سے مشروط ہے۔
آخر میں امام خمینی(رح) اور اس راہ کے شہداء کی ارواح پر درود و سلام بھیجتا ہوں۔
و السلام علی عباد اللہ الصالحین
 سید علی خامنہ ای
12 مرداد 1396 مطابق  3 اگست 2017.


 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15