Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188957
Published : 10/8/2017 15:48

ایرانی ایٹم بم اسرائیل میں:صہیونی ذرائع ابلاغ

صہیونی ذرائع ابلاغ وسیع پیمانہ پر پروپگنڈہ کر رہے ہیں کہ مغربی پٹی سمیت پورے مقبوضہ فلسطین میں ایران کا اثر ورسوخ بڑھتا چلا جارہاہے۔


ولایت پورٹل:صہیونی اخبار معاریو نے کل اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ   فلسطینی مزاحمتی تحریکوں اور اسرائیل کے اندر رہنے والے فلسطینیوں کے درمیان ایران کتنا مقبول ہے  یہ جاننے کے لیے  ضروری نہیں ہے کہ آپ فوج یا خفیہ ادارے کے اعلی عہداہ دار ہوں  بلکہ یہ دو دو چار کی طرح ہے،جو لوگ جولان کی چوٹیوں پر ایرانیوں کو نہیں دیکھ پارہے ہیں وہ  بیت المقدس اور مغربی پٹی میں انھیں صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں،ہم نے حال ہی  میں بیت المقدس اور ام الفحم میں مرنے والے فلسطینیوں کے جنازوں میں دیکھا  کہ ہر طرف علی خامنہ ای ہی کی باتیں ہورہی تھی اور ان  کا یہ جملہ دھرایا جا رہا تھا کہ’’  خدا کی مدد سے فلسطین آزاد ہو کر رہے گا،بیت المقدس  ہمارا ہے‘‘،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ایرانی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بہت سارے لوگوں کو اپنی طرف مائل کرچکے ہیں،فلسطینی اسی کا ساتھ دیتے ہیں جو ان سے سچ بات کہتا ہے  اور ہزاروں ناامید فلسطینی جوانوں کی ڈھارس بندھاتا ہے ،ایران خوب جانتا ہے کہ  اسرائیل سے لڑنے اور عربوں کے درمیان اس کے روابط کو خراب کرنے نیز ایران مخالف اتحاد کو ختم کرنے کا بہترین راستہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے تقدس کو لے کر دینی او راعتقادی جنگ کیسے چھیڑی جائے ۔
اتاق خبر24




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24