Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188984
Published : 12/8/2017 17:14

گیارہ ہزار سے زائد یمنیوں کی قاتل آل سعود

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آل سعود کی طرف سے یمن پر لگائی جانے والی پابندیوں اور صنعاء ائرپورٹ کو بند کرنے کی وجہ سے اب تک گیارہ ہزار دو پچاس افراد سے زیادہ یمنی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


ولایت پورٹل: گیارہ ہزار دو سو پچاس سے زائد یمنی جو علاج کی غرض سے بیرون ملک جارے تھے لیکن صنعاء ائرپورٹ کے بند ہوجانے سے وہ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں،یمن کی وزارت صحت کے ترجمان  عبد الحکیم الکحلانی نے یہاں کی سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال سکیڑو ں بیماروں کو علاج کے لیے بیرون ملک  جانا ہوتا ہے لیکن آل سعود کی طرف سے محاصرے ،پابندیوں نیز ائرپورٹ کو بند کیے جانے کی وجہ سے نہیں جاسکتے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ صنعاء ائر پورٹ کو فوری طور پر کھولنا  چاہیےکیونکہ اس کے ایک دن بند رہنے کی وجہ سے 325یمنی موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں جس کی ذمہ دارآل سعود ہے اور اس کو کبھی نہیں بخشا جائے گا۔
ذاکر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21