Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188986
Published : 12/8/2017 17:19

بیداری اسلامی:

امریکہ کو ہر جانب سے شکست کا سامنا ہے:رہبر انقلاب

داخلی مسائل میں امریکہ ضعف کا شکار ہے اور وہ اپنی یہ کمزوری چھپانا چاہتا ہے اور اس کا اقرار نہیں کرتا،چند دنوں قبل امریکی صدر نے ایک کانفرنس میں اس کی طرف ہلکا سا بھی اشارہ نہیں کیا،جبکہ چار مہینوں کے زیادہ عرصہ سے امریکی عوام سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔


ولایت پورٹل:دنیا کی حالت عجیب ہے،یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکہ اقتصادی، مالی اور سیاسی ضعف میں مبتلا ہے،مشرق وسطیٰ کی سیاست میں امریکہ نے خود شکست کھائی ہے،عراق کو وہ براہ راست خود چلانا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں کرسکا،عراقی عوام نے کسی ایسی حکومت کومسلط کردہ قبول کرنے سے انکار کردیا جو دوسروں کے ہاتھ کی کٹھ پتلی ہو،پھر ان لوگوں نے چاہاکہ وہ نظام کے تحت رہیں لیکن عراقی قوم اور حکومت نے اجازت نہیں دی، آج عراق کی حکومت ایک عوامی حکومت ہے،عراقی قوم ایک زندہ اور بیدار قوم ہے،یہی وجہ ہے کہ امریکہ جو چاہتا تھا اسے وہاں سے نہیں ملا اور اسے خالی ہاتھ واپس ہونا پڑا لیکن تیل اور سیکوریٹی کے امور میں ابھی بھی ان کاعمل دخل ہے،ملت عراق انشاء اللہ اس مسئلہ میں بھی آئندہ غور و،فکر کرے گی۔
داخلی مسائل میں امریکہ ضعف کا شکار ہے اور وہ اپنی یہ کمزوری چھپانا چاہتا ہے اور اس کا اقرار نہیں کرتا،چند دنوں قبل امریکی صدر نے ایک کانفرنس میں اس کی طرف ہلکا سا بھی اشارہ نہیں کیا،جبکہ چار مہینوں کے زیادہ عرصہ سے امریکی عوام سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مختلف صوبوں میں، سخت سردی میں بھی عوام پولیس کے مد مقابل کھڑے ہوں ان کی سختیاں جھیل رہے ہوں تو کیا یہ مسئلہ اشارہ کرنے کے قابل بھی نہیں ہے؟ ! لیکن انہوں نے اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کہا، یہ بھی ان کے خود ساختہ حقوق بشر کی ایک اورجیتی جاگتی مثال ہے۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26