Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188990
Published : 12/8/2017 18:14

ہماری ہر کامیابی میں ایرانی قوم برابر کی شریک:حزب اللہ

حزب اللہ کے شعبۂ نشر واشاعت کے نائب سربراہ نے اس ہفتہ تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام میں مزاحمتی تحریکوں کے لیے ایران نمونۂ عمل ہے اور ہم اپنی ہر کامیابی میں ایرانی قوم کو شریک سمجھتے ہیں۔


ولایت پورٹل:33روزہ حزب اللہ اسرائیل جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر اس تنطیم  کے شعبۂ نشر واشاعت کے نائب سربراہ علی طفیلی نے کل تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا:اسرائیل کے ساتھ ہماری جنگ بین الاقوامی جنگ تھی اس لیے کہ بہت سارے عرب ممالک اور امریکہ صہیونیوں کو اسلحہ فراہم کر رہے تھے لیکن ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور بے دریغ مدد کے ساتھ  ان کو دھول چٹا دی جس کا اقرار خود صہیونیوں نے کیا ہے، انھیں اس شکست اور خواری کا بہت احساس  ہے  اسی لیے اب  نیا حربہ اپنایا ہے اور تکفیریوں کو ہمارے مقابلہ  میں لا کھڑا کیا ہے اور ہر طرح سے ان کی حمایت کر رہے ہیں لیکن  انھیں امام خمینی کا جملہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ اسرائیل کوصفحۂ ہستی سے مٹ جانا ہوگا، آخر میں انھوں نے ولایت فقیہ کی اطاعت پر زور دیتے ہوئے کہا :حزب اللہ کی ہر کامیابی امام خمینی اور ولی وفقیہ امام خامنہ ای کی اطاعت  ہی کی مرہون منت ہے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21